تعزیتی بیان رشکِ وطن - ڈاکٹر عبد القدیر خان

Published On: 10 Oct 2021

Updates

وطن عزیز کو ایٹمی طاقت اور اس کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا کارنامہ انجام دینے والے عظیم سائنس دان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے۔ ان کی وفات پاکستان کا قومی نقصان ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹمی ٹیکنالوجی کا تحفہ دے کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ۔وائس چانسلر نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کے اساتذہ ، سٹاف اور طلبہ اس قومی سانحہ پر صدمے میں ہیں اور ڈاکٹر خان کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں۔ اللہ تعالیٰ اہل پاکستان کو یہ اندوہناک صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے